اہم خبریں

شاہ سلمان سعودی ریلیف، پاکستان میں نادار افراد میں 50 ہزار کٹس تقسیم کی جائیں گی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر مذہبی امور انیق احمد کی بطور مہمان خصوصی سعودی سفارتخانہ میں شاہ سلمان ریلیف کی تقریب میں شرکت،پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں نادار افراد میں 50 ہزار کٹس تقسیم کی جائیں گی گرم کپڑے و چادریں، کمبل، سولر پینل، کچن سیٹ، واٹر کولر تقسیم کیے جائیں گے،وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ سعودی حکومت، نواف سعید المالکی اور ریلیف پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد کا شکر گزار ہوں،شاہ سلمان فاؤنڈیشن گزشتہ 18 سال سے نادار افراد کی مدد کر رہی ہے،ایسی سرگرمیوں سے امت واحدہ کا تاثر ابھر کر سامنے آتا ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے کہا کہ پیکیج میں 25, 25 ہزار شیلٹر کٹس اور سرمائی کٹس شامل ہیں،پیکیج سے ساڑھے 3 لاکھ نادار افراد مستفید ہونگے،موسم سرما سے قبل گرم کپڑے چاروں صوبوں میں تقسیم کیے جائیں گے،شاہ سلمان پاکستان اور اسکی عوام کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،سعودی عرب پاکستان کی خوشحالی امن اور استحکام کے لئے دعا گو ہے۔

متعلقہ خبریں