اہم خبریں

ورلڈ چیمپئن لیگ 2024 ،پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز مدمقابل ہوں گے

لندن(نیوزڈیسک)انگلینڈ میں اگلے سال نئی ایک ٹی 20 لیگ کا انعقادکیا جارہا ہے جس میں پاکستان اور بھارتی کرکٹرز ایکشن میں نظرآئیں گے۔ انگلینڈ کے شہر ایجبسٹن میں منعقدہ اس لیگ کا انعقاد بالی ووڈ فلم کمپنی زاباوا انٹرٹینمنٹ کررہی ہے۔ لیگ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ دنیا کے کئی نامور ستارے بھی چمکتے نظر آئیں گے۔ منتظمین کے مطابق عالمی کرکٹ کے 6بڑے ممالک انگلینڈ، بھارت،پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز۔او رجنوبی افریقہ کے ریٹائرڈ اور نان کنٹریکٹ کھلاڑی ورلڈ چیمپئن لیگ 2024 کا حصہ ہوں گے۔ ان میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہوں گے جنہوں نے2017 میں چیمپیئنز ٹرافی میں ایجبسٹن پاک بھارت میں شرکت کی تھی۔ زباوا انٹرٹینمنٹ کے ڈائریکٹر ہرشیت تومر کے مطابق یہ ٹورنامنٹ دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کو میدان میں لائے گا ۔ انگلینڈ ہمیشہ سے کرکٹ کا گھررہا ہے اوراس کےشہر برمنگھم بڑی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی آباد ہیں جنہیں 10 روز تک اعلیٰ سطح کی کرکٹ دیکھنے کوملےگی۔ یہ لیگ 2024 کے موسم گرما میں کھیلی جائےگی تاہم یہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور انگلش ڈومیسٹک شیڈول (نومبر 2023) کے اعلان سے مشروط ہے۔

متعلقہ خبریں