اہم خبریں

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

برسلز (نیوزڈیسک) پاکستان غریب اور قرضے کے بوجھ کے حامل ممالک کی فہرست میں شامل ، ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کا 2027 تک قرضہ جی ڈی پی کے 89.3فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ ورلڈ بینک حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی ارکان پارلیمنٹ، کابینہ، وزرائے خزانہ، کابینہ کمیٹی اور قائمہ کمیٹیوں کے ممبران ٹیکس پالیسی مرتب کرنے میںاپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہیں جوملکی ترقی میں رکاوٹ اور اصلاحات کو روکتا ہے۔سبسڈیز میں کمی کیلئے مجموعی ٹیکس اقدامات کئے جائیں ، سالانہ بنیادوں پر دو ہزار 723 ارب روپے مالی خسارے میں کمی لائے بغیر مالی خسارہ ختم نہیں کیا جاسکتا، اس کیلئے بیوروکریسی ، اشرافیہ ، حکومت کو اپنے اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔ عالمی بینک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا میکرو اکنامک آؤٹ لک غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے اور اصلاحات مؤثر عملدرآمد پر انحصار کرتا ہے، مختصر مدت کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ اور آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی معاہدے، مارکیٹ کی بنیاد پر کرنسی کی قدر کا تعین ، مانیٹری و مالیاتی پالیسی پر عملدرآمد میکرو اور سیاسی و پالیسی عدم استحکام میں کمی سے اکنامک استحکام آسکتا ہے۔ پاکستان کو ہائی لیکوڈیٹی رسک، کم زرمبادلہ کے ذخائر، غیر مستحکم سیاسی ماحول، بیرونی اکاؤنٹس کے جھٹکوں کے متعدد خطرات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں