ٹانک ( اے بی این نیوز )سیکورٹی فورسز کا ٹانک کے علاقے پیزو میں شر پسند و ں کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید جھڑپ،آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک، ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،مارے گئے دہشتگرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث رہے، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد، اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے برق رفتار اور جرات مندانہ آپریشن کو سراہا،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔















