اہم خبریں

راولپنڈی ، ڈینگی کے خطرناک وار، ،مزید57 افراد میں وائرس کی تصدیق

راولپنڈی(نیوزڈیسک)ڈینگی وائرس کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد میں وائرس کی تصدیق ۔روان سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1332 تک پہنچ گئی، محکمہ صحت کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں 60، ڈی ایچ کیو میں 26 اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 34 افراد زیر علاج ہیں ، محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس سے متاثرہ 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے،ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 21 مقدمات درج اور 2 عمارتوں کو سیل کیا گیا، ضلعی انتظامیہ 10 چالان ٹکٹ جاری اور 1 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، مجموعی طور پر 3524 مقدمات درج اور 576 عمارتوں کو سیل کیا گیا، ضلعی انتظامیہ1019 چالان ٹکٹ جاری اور 59 لاکھ 40 ہزار 250 روپے جرمانہ عائد کیاگیا

متعلقہ خبریں