اہم خبریں

کراچی اس ملک کی بقا سلامتی اور خوشحالی کا گیٹ وے ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی (  اے بی این نیوز   ) کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہاں کی صوبائی اسمبلی کی نشست حق پرست امیدوار نے جیت لی ہے،یہ ملیر ٹاؤن والوں کا جلسہ ہے باقی ایم کیو ایم اسٹیج کے اطراف ہے،ہم یہاں الیکشن نہیں، دل جیتنے آئے ہیں،انتخابات ہماری منزل نہیں، منزل پر پہنچنے کا راستہ ہےجو راستہ منزل پر نا پہنچتا ہو اس پر چلنے والے بھٹکے ہوئے کہلاتے ہیں،ہم نے اس پانچ سالوں میں شہدا قبرستان کو بھرنے نہیں دیا،اس ملک کی تمام خوشحالی، شہر کراچی کی دی ہوئی ہے،وہ جلسہ سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے اجداد کی امانت ہےکراچی اس ملک کی بقا سلامتی اور خوشحالی کا گیٹ وے ہےآپ نے کراچی کو بدحال کیا تو پورا ملک بد حال ہو جائے گایہ جو ملیر والوں نے بائیکاٹ کا بائیکاٹ کیا ہے، قابل تحسین ہےیہ کونسے لوگ ہیں جنہوں نے لاکھوں لوگوں کو بازیاب کروایا ہے آئندہ مردم شماری میں اور زیادہ لوگوں کو بازیاب کروائیں گےہم نے 53 لاپتہ یوسیز کو بھی بازیاب کروایا ہےآپ سب کو کامیاب جلسہ مبارک ہو۔

متعلقہ خبریں