کراچی ( اے بی این نیوز ) سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا کہ یہ جلسہ صرف ملیر ٹاؤن کا جلسہ ہے،یہ پاکستان کی ساری سیاسی جماعتیں مل کر بھی نہیں کر سکتیں،کسی کا خیال تھا کہ ملیر کے لوگ ایم کیو ایم کا ساتھ نہیں دیں گے،آج آنکھیں کھول کر ملیر کے لوگوں کا ٹھاٹھے مارتا سمندر سعودآباد میں دیکھو،اس کے اثرات گلگت بلتستان، پنجاب، کشمیر اور پورے پاکستان تک جائیں گے،تمہیں مبارک ہو، ایم کیو ایم سر فخر سے بلند کردیا، وہ جلسہ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پندرہ سال سے پیپلز پارٹی کی حکمرانی ہے! پینے کا پانی آتا نہیں، سیوریج کا پانی گھر سے جاتا نہیںایک قطرہ پانی اس شہر کو پندرہ سالوں میں نہیں ملاجہاں سے پانی ملتا تھا اس پر ہائیڈرنٹ بنا کر ہمارا پانی ہمیں ہی بیچتے ہیںآج کوٹہ سسٹم اپنی بدترین حالت میں موجود ہےان کے بڑے 10 میں سے 04 نوکریاں دے دیتے تھے آج یہ لوگ شہری کوٹے کو جعلی ڈومیسائل پر ہڑپ کر جاتے ہیںہمارے نوجوانوں کے لئے بائیکیا اور فوڈ پانڈے کی نوکری رہ گئی ہےنوجوان خودکشیاں اور فاقہ کشی پر موجود ہیں















