اہم خبریں

کوئٹہ ،کانگو مریض دم توڑ گیا ،تعلق افغانستان سے تھا

کوئٹہ (  اے بی این نیوز   )فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو سے متاثرہ مریض دم توڑ گیا،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو 6 روز قبل ناک منہ سے خون آنے کی شکایت اور شدید بخار ہونے پر کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا تھا مریض کا تعلق افغانستان سے تھا جو عارضی طور پر سٹیلائیٹ ٹاؤن میں رہائش پزیر تھا رواں سال کانگو سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 37 مریضوں میں کانگو کی تصدیق ہوئی

متعلقہ خبریں