اہم خبریں

مہنگائی کاراج اور بے یقینی کی کیفیت ہے ،سب کے حالات خراب ہیں،سراج الحق

لاہور (نیوزڈیسک) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ معاشی حالات خرابی کا اعتراف سب کررہے ہیں لیکن ذمہ داری کوئی نہیں لیتا ، حکومت نے پٹرول 8 روپے سستا کر کے گیس کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ کردیا ، ملک میں مہنگائی کا راج ہے خوف و بے یقینی کی کیفیت ہے۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لے کر صدر وزیراعظم سب کے حالات خراب ہیں، سب کے چہروں سے مسکراہٹیں غائب ہو چکی ہیں، آج بجلی کا یونٹ52 روپے اور روٹی 25 روپے کی ہے ،جو وزیر بنتا ہے باہر جائیدادیں بناتا ہے ، ترقی یافتہ ممالک میں ایسا نہیں ہوتا ،معاشی بحران کی وجہ سے آج افغان کرنسی پاکستان سے 3 گنا مضبوط ہے ،نیپال وبنگلادیش ،بھوٹان اور بھارت ہم سے ترقی یافتہ ہے ۔

متعلقہ خبریں