اہم خبریں

کراچی ایئرپورٹ پر چوہوں نے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دیے، امیگریشن سسٹم بند

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوہوں نے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دئیے، جس کے باعث امیگریشن سسٹم بند ہوگیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ چوہوں کے کیبل کترنے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن سسٹم کئی گھنٹے بند رہا۔جس کے باعث 5 پروازوں کی ایمیگریشن مینوئل طریقے سے کی گئی، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود انٹرنیٹ کیبل سے فالٹ دور نہ کیا جاسکا۔دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ کے منیجر عرفان خان نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر انٹرنیٹ کیبل چوہوں نے نہیں کاٹے، کیبل فالٹ دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں