اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے نگراں حکومت سے مستونگ دھماکے کے متاثرین اور شہداء کے لیے پیکج کی درخواست کی گئی ہے۔ دھماکے کے شہداء کے لیے 20 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ پیکج دیا جائے۔ہفتہ کو ایک بیان میںصادق سنجرانی نے کہا کہ امید ہے نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان مستونگ دھماکے کے متاثرین کے لیے پیکج کا اعلان کریں گے۔















