ہنگو(نیوز ڈیسک) ہنگوتھانے کی مسجد میں خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج کرلیا گیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے تھے ،ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے حملہ آور کے جسم کے نمونے حاصل کرلیے گئے۔ دوسری طرف مستونگ خودکش حملےکا بھی نا معلوم حملہ آوروں کے خلا ف مقدمہ درج کیا گیا ، مقدمہ میں قتل,اقدام ،،قتل,دہشتگردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعا ت شا مل کی گئی ہیں،واقع کے بعد تحقیقات کی جاری ہیں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔















