پشاور(نیوزڈیسک)نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل کو مسترد کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی نے عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی کے تناسب سے قومی اسمبلی کی چھ نشستیں کم کرنا زیادتی اور ناانصافی ہے، پختونخوا کے لاکھوں لوگ دہشت گردی کی وجہ سے دیگر صوبوں میں مقیم ہیں اور مردم شماری میں انہیں نظرانداز کیا گیا۔جمعہ کو ایک بیان میں صدر اے این پی پختونخوا ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختو نخوا کی آبادی ارادتاً کم ظاہر کی گئی ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، حلقہ بندیوں میں غیر ضروری ردوبدل کی وجہ سے پورے سیاسی عمل پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔















