اہم خبریں

ڈاکوؤں اور ریاست میں کوئی تو فرق ہونا چاہیے،نظام انصاف سے مذاق کا سلسلہ بند کیا جا ئے، چیف جسٹس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا،، زمین معاوضہ کیس میں چیف جسٹس نے ریما رکس میں کہا سرکاری ملازمین کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، ہماری کارکردگی صفر ہے، ڈاکوؤں اور ریاست میں کوئی تو فرق ہونا چاہیے،نظام انصاف سے مذاق کا سلسلہ بند کیا جا ئے،جب حکومت کسی فرد کی ملکیت تسلیم کرے تو سمجھ سے بالاتر ہے معاوضہ کیوں نہیں دیا گیا، سپریم کورٹ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سرکاری افسران پر برہم، ،عدالت کا دو ماہ میں بشیراں بی بی کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں