لندن(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کے قائدمیاں محمد نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق 21اکتوبر کو ہی پاکستان واپس پہنچیں گے،جمعہ کولندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بڑے بھائی نے مجھے مشورے کے لئے لاہور سے لندن بلایاتھا اس لئے میں یہاں آیا ہوں۔















