اہم خبریں

پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش میں بھرپور شرکت کرینگے،بنگلہ دیشی ہائی کمشنر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس کی وفد کے ہمراہ پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر روہل عالم صدیقی سے ملاقات،وفد میں فہد برلاس کنونیئر ایگزبیشن ، امین الرحمن ،شمریز اقبال ای سی ممبر زشامل تھے۔ بنگلہ دیشی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں خورشید برلاس نے بنگلہ دیش کے سفیر کو ک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میںسترہ تا انیس نومبر 2023ء کو ہونے والی تین روزہ تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش کے حوالے سے بریف کیا اور بتایا کہ تین روزہ نمائش میں ملک بھر سے نامور بلڈرز ،ڈویلپیئر،الائیڈ کنسٹرکشن انڈسٹری سمیت بینک کے پراجیکٹ اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کرے گی،اس موقع پر بنگلہ دیش کے سفیرروہل عالم صدیقی نے کہا کہ سارک کے ممبر ممالک کو تجارت کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا،پاکستان فوڈ پراسیسنگ کے شعبے میں مہارت رکھتا ہے، بنگلہ دیش اس شعبہ میں پاکستان سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، دونوں ممالک کو باہمی تجارت کے فروغ کے لیے نئے راستے تلاش کرنے چاہئیں،انہوں نےمزید کہا کہ بنگلہ دیش میں سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں مختلف شعبوں بشمول سیاحت، زراعت، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل، تعمیراتی شعبے اور توانائی کے شعبے بالخصوص قابل تجدید توانائی کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا فروغ علاقائی اور عالمی تجارتی انضمام اور روابط میں سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس نے نمائش پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایکسپو ایک تجارتی میلے کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں پراپرٹی ڈویلپرز اپنے سٹالز قائم کرتے ہیں تاکہ جائیداد کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو اپنی تازہ ترین پراپرٹی ڈیولپمنٹس کے ساتھ ساتھ آنے والے پروجیکٹس کو متعارف کرایا جا سکے، چیئرمین PAEI نے تیسری پاکستان انٹرنیشنل نمائش میں بنگلہ دیشی سفیر کو خصوصی دعوت نامہ پیش کیا جسے بنگلہ دیش کے سفیر نے قبول کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اس نمائش میں اپنی شرکت کو یقینی بنائینگے، آخر میں پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کی جانب سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر روہل عالم صدیقی کو شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ خبریں