لاہور(نیوزڈیسک)استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی )کے بانی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف کو کسی شخصیت کا نام لے کر بیانیہ نہیں بنانا چاہیے ، انہوںنے کسی سے معاملات طے کرنے ہیں تو پہلے وطن واپس آئیں۔ الیکشن ناگزیر ہے، ہر حال میں ہونے چاہئیں، استحکامِ پاکستان پارٹی ان شاء اللّٰہ تمام امیدیں پوری کرے گی۔جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں،انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ پارٹی میں ایک اہم شمولیت ہو رہی ہے، منزہ حسن کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔















