اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 25 ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کی ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے اور کہا کہ اس کیس کی سماعت جلد مکمل ی کی جائے ، اس حوالے سے عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔















