اہم خبریں

امید ہے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی روایات کا ڈنکا بجے گا ،شہباز شریف

لندن (اے بی این نیوز)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عدل کے ایوانوں میں عدل کی روایات کا ڈنکا بجے گا عدل آئین، قانون اور ضابطوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے عوام عدل وانصاف کی فراہمی کے منتظر ہیں امید ہے کہ دنیا میں پاکستان کی عدلیہ کی ساکھ اور نیک نامی میں اضافہ ہوگادعا ہے کہ نئے چیف جسٹس پاکستان اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوں، سابق وزیر اعظم کی جانب سے نئے چیف جسٹس پاکستان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں