اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے اثرات ، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئی،، سستے بازار بھی مہنگے با زار بن گئے، روز مرہ استعما ل کی اشیا شہریو ں کی پہنچ سے دور، قیمتیں آ سمان کو چھونے لگیں ، مارکیٹ میں آلو 82 سے 106 روپے فی کلو، پیاز 85 سے 110 ، ٹماٹر 100 ، لہسن 580 ادرک 1300 روپے فی کلو فروخت،، ، آ ٹا، چینی گھی، چا ئے، مہنگے، دالیں بھی مہنگی، مہنگائی سے تنگ شہری بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے گھر کے برتن بیچنے پرمجبور ہو گئے۔















