اہم خبریں

ہم ضد نہیں کررہے حلقہ بندیاں ضرور کریں لیکن الیکشن کی تاریخ تو دیں،پیپلز پارٹی

لاہور ( اے بی این نیوز    )پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کاکابینہ میں ن لیگ کے ارکان کی موجودگی پراظہار تشویش، آصف زرداری اوربلاول بھٹوکی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کالاہور میں اجلاس، ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال کے علاوہ عام انتخابات کے حوالے سے تجاویز پر غورکیاگیا،اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری اور فیصل کریم کنڈی نے کہا الیکشن کے حوالے سے ابہام پیداکرنے کی کوشش کی گئی،صدر واضح موقف نہیں دیتے وکٹ کے دنوں طرف کھیلتے ہیں،درمیانی راستے سے کنفیوژن پیدا ہوتی ہے،طے ہواتھاکہ الیکشن ایک ہی دن ہوں گے پھر پی ٹی آئی کا ضدی لیڈر اڑ گیا،ہم ضد نہیں کررہے حلقہ بندیاں ضرور کریں لیکن الیکشن کی تاریخ تو دیں

متعلقہ خبریں