اہم خبریں

پشاور سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید، 5 اہلکار اور 3 شہری زخمی

پشاو ر(نیوزڈیسک) پشاور ورسک روڈ پر دھماکہ، ریسیکو ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا ، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے ،ورسک روڈ نجی ہسپتال کے قریب ایف سی کی گاڑی پر دھماکہ،دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے، پانچ شہری بھی دھماکے کی لپیٹ میں آگئے، زخمی ہسپتال منتقل،ایف سی اہکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں، دھماکے کی وجہ سے فرنٹیئر کور کے 5 اہلکار اور 3 شہری زخمی ہوگئے۔ایس پی ورسک کا کہنا ہے کہ ظاہری طور پر دھماکا آئی ای ڈی لگ رہا ہے لیکن دھماکے کی نوعیت بی ڈی یو رپورٹ سے کلیر کیا جائے گا، واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ مہمند رائفل کی دو گاڑیاں گزر رہی تھی جس کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔اسپتال ترجمان کے مطابق بم دھماکے کے باعث 7 افراد کے زخمی ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طور پر پرائم اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اب وہاں سے مزید علاج معالجے کے لیے ریسکیو 1122 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کرے گا۔

متعلقہ خبریں