اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آڈیو لیکس کمیشن کیس میں شہبا ز حکومت کا اعتراض مسترد،، سپریم کورٹ نے 32صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،فیصلہ چیف جسٹس پاکستان نے تحریر کیا، فیصلے میں کہا گیاتین ججز پر اٹھائے گئے اعتراضات کی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں، درخواست دائر کرنے کا مقصد چیف جسٹس پاکستان کو بینچ سے الگ کرنا تھا،وفاقی وزراء نے مختلف مقدمات سننے والے ججز کیخلاف بیان بازی کی،وزراء نے صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کیخلاف کیس میں عوامی فورمز پر اشتعال انگیز بیانات دیئے، 15مئی کو وفاقی حکومت کی مدد سے پاور شو عدلیہ کی آزادی پر براہ راست حملہ تھا،سپریم کورٹ نے وزراء کے بیانات کو انتہائی تحمل اور صبر سے برداشت کیا،فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر آئین میں نتائج دیئے گئے ہیں،عدالت نے ججز پر اعتراض کو عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیا، تین ججز پر حکومتی اعتراض کی متفرق درخواست خارج کر دی۔















