اہم خبریں

محسن نقوی لائبہ کے گھر پہنچ گئے، ہتھیائی گئی رقم والد کے حوالے کردی

محسن نقوی لائبہ کے گھر پہنچ گئے، ہتھیائی گئی رقم والد کے حوالے کردی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ لائبہ کے والد کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس کردی اور باقی رقم کی واپسی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری طالبہ لائبہ کے گھر گئے، جہاں انہوں نے لائبہ کے والد سے ملاقات کی۔


اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مبینہ طور پر جعلساز کی جانب سے لائبہ سے ہتھیائی گئی رقم میں سے 50 لاکھ روپے سے زائد رقم ان کے والد کے حوالے کی۔ ملاقات کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد بھی وزرا کے ہمراہ موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے لائبہ کے والد کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی بیٹی سے لوٹی گئی باقی رقم کی واپسی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

متعلقہ خبریں