اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفوں پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رکھی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رولز ریگولیشن بننے تک اسلام آباد میں شیشہ کیفوں پرپابندی عائد رہے گی، لاء افسران شیشہ کیفے سے متعلق رولز فوری مکمل کروائیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ رولز بنائے بغیرقانون میں ممنوع شیشہ کیفے محض این اوسی کے اجرا سے درست نہیں ہوجاتے، جن شیشہ کیفیز کے پاس این او سی ہے ان پر بھی پابندی ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق شیشہ کیفیز کو پہلے سےجاری این او سی واپس تصور ہوں گے، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی عدالتی حکم پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔
مزیدپڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑی سہولت، مستحق خواتین اب کسی بھی شہر سے رقم نکلوا سکیں گی















