اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں آج نواسہ رسول ﷺ امام حسینؓ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ۔اس حوالے سے ملک بھر چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس و تعزیے نکالے جائیں گے،اس کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، چہلم امام حسینؓ کے سلسلے بڑے جلوس لاہور، پشاور، کراچی اسلام آباد اور کوئٹہ میں نکلے جائیں گے ۔ کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا جو امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا،لاہور میں مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہو گا جو امام بارگا ہ گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا ،اسلام آبا د میں چہلم امام حسین ؓ کے سلسلے میں بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوگا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں سیکیو رٹی ہائی الرٹ ،جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی،دفع 144 نافذ کردی گئی ،جلوس کے داخلی راستوں پر خاص چیکنگ کے لیے واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔ 50 ہزار سے زائد پولیس افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔















