اہم خبریں

انوارالحق کاکڑکی بجلی چوری روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بجلی چوری روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔پیر کونگراں وزیر اعظم کی زیرِ صدارت توانائی امورپر اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیرِ خزانہ، وزیر توانائی اور وزارت توانائی کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں نقصان والے ڈسکوز پر بریفنگ دی گئی جس پر نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے ریکوری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں