اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق فیصلے آئین کے مطابق ہونے چاہئیں۔پیر کو جاری ایک بیان میں انہوں نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے کل کے بیان کو سراہا جس میں انہوں نے کہاکہ نگران حکومت اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔صدرعارف علوی نے کہاکہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔















