اہم خبریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے تاجر برادری کی ملاقات، انٹربینک رینٹ میں شفافیت کے فروغ کی یقین دھانی

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کی اآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تاجر برادری کو انٹر ریٹ بینک اور ڈالر کے تبادلے میں شفافیت کو فروغ دینے کی یقین دھانی کروائی گئی ہے ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےاجلاس میںکہا کہ منی ایکسچینج کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا، ڈالر کے تبادلے اور انٹربینک ریٹ میں شفافیت کو فروغ دیا جائے گا۔آرمی چیف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور دیگر ممالک سے 100 ارب ڈالر تک کی خاطر خواہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت پر زور دیا۔انہوں نے اقتصادی فیصلہ سازی کو تقویت دینے ، اقتصادی معاملات اور مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والی ٹاسک فورسز کی تشکیل کا انکشاف کیا۔ترجمان لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کے مطابق صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے کاروباری برادری کے ہمراہ آرمی چیف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی اقتصادی راہداری پر اہم بات چیت ہوئی، اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں