اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سائفر کیس کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں سماعت جاری ،اہم فیصلہ آنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی دراخواست ضمانت کے حوالے سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں سماعت جاری ہے ۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین درخواست پر سماعت کر رہے ہیں،اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور سلمان صفدردلائل کمرہ عدالت میں موجود ہیں ۔















