نواب شاہ (نیوز ڈیسک) ٹریفک حادثہ،مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق ،15 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں کھڈر تھانے کی حدود میں مسافر بس الٹ گئے جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مسافر بس پنجاب سے کراچی جا رہی تھی،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔















