اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کنونشن سنٹراسلام آباد میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مر کزی تقریب، قومی ترا نے نے تقریب کو چا ر چاند لگا دیئے ، صدر مملکت نے خطاب میں کہا جس ملک میں انصاف نہیں ہوتا وہ تتربتر ہوجاتا ہے،انصاف کیلئے ضروری ہے فریقین کو سناجائے،ملک کی بہتری کیلئے سب کو ملکر کر چلنے کی ضرورت ہے، ملکی ترقی کیلئے پسے ہوئے طبقے کو اٹھانا ہوگا، منافرت پھیلانے کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہوگا ، کشمیری بھائیوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے، اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے اپنی قرار دادوں پر عمل کرائے۔















