اہم خبریں

خیرپور،پنکھا ٹھیک کرتے کرنٹ لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق

خیرپور (نیوزڈیس) پنکھا ٹھیک کرتے کرنٹ لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک واقعہ تحصیل کوٹ ڈیجی کے علاقے دریا خان گاہو مین پیش آیا جہاں رحیم بخش گاہو نامی شخص پنکھے کی تار لگا رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگ گیا بیٹی نے بھاگ کر باپ کو بچانے کی کوشش کی مگر بدقسمتی سے وہ بھی کرنٹ کی زد میں آگئی۔پولیس حکام کے مطابق دونوں باپ بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، لاشوں کو کوٹ ڈیجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں