اہم خبریں

غیرشرعی نکاح کیس،چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے شکایت خارج کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کا معاملہ کے حوالے سے چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے شکایت خارج کرنے کی درخواست دائر کر دی،چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل شیرافضل مروت نے شکایت خارج کرنے کی درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیارر کیا گیا کہ چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف الزامات سیکشن 496 کے تحت نہیں آتے، چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح بلکل شرعی ہے،دائر شکایت چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بدنام کرنے کی کوشش ہے،الزامات اگر درست بھی ہیں، تب بھی سیکشن 496 کے تحت جرم نہیں آتا،ایسی صورتحال میں غیرشرعی نکاح کیس کا ٹرائل چلانا قانون کی خلاف وزری ہوگی،چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 4 اپریل کو دائر شکائت خارج کی جائے،
سول جج قدرت اللہ نے 24 جولائی کو شکائت خارج کرنے کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

متعلقہ خبریں