اہم خبریں

ہم ٹیکس دیتے ہیں لیکن ہمیں سہولیات نہیں دیں جاتیں، سردار یاسر الیاس

اسلام ااباد ( اے بی این نیوز  )ہم ٹیکس دیتے ہیں لیکن ہمیں سہولیات نہیں دیں جاتیں، ٹیکس ایک مسئلہ ہے باقی مسائل کا سامنا بھی کاروباری لوگوں کو کرنا پڑتا ہے، سٹریٹ لائٹس اور پانی کیلئے ہمیں دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں، اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے جاتے ہیں لیکن سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، ان خیا لات کا اظہارسابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار یاسر الیاس نےتقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستانی بیرون ممالک میں پراپرٹیز خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے ملک کا نقصان ہورہا ہے، ہم نے اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا پڑے گا اور زور کا جھٹکا دھیرے دھیرے دینا ہے، روزگار ہوگا کمائیں گے تو حکومت کو ٹیکس دیں گے، ہماری آمدنی سے زائد ہمارے اخراجات ہوچکے ہیں، غربت کی وجہ سے لوگ خودکشی کررہے ہیں، ٹیکسوں کو دوگنا کرکے جہالت کا ثبوت دیا جارہا ہے، ٹیکسوں کی وجہ سے لوگ بیرون ملک جارہے ہیں، ٹیکس نیٹ میں لوگوں کو لایا جائے اور ٹیکس اکھٹا کیا جائے،ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 9 فیصد ہے اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا جارہا ہے،ٹیکس گزاروں کی تعداد کو بڑھانے کے بجائے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا جارہا ہے، پاکستان میں کاروبار کرنا جہاد کے مترداف ہے کاروبار دوست ماحول نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں