اہم خبریں

کیپٹل سٹریٹ اسلام آباد کے 9 پلاٹس 1 ارب 82 کروڑ میں نیلام

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )سی ڈی اے کے زیر اہتمام کپیٹل سٹریٹ کے پلاٹوں کی نیلامی کا پہلا روز مکمل،سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی میں سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت،نیلامی کے پہلے روز کیپٹل سٹریٹ اسلام آباد کے 9 پلاٹس 1 ارب 82 کروڑ میں نیلام ہو ئے،کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا پلاٹ نمبر1، 20 کروڑ 85 لاکھ روپے،کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا پلاٹ نمبر 2، 19 کروڑ 85 لاکھ روپے،کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا پلاٹ نمبر 3، 16 کروڑ 85 لاکھ روپے،کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا پلاٹ نمبر 4، 16 کروڑ 50 لاکھ روپے،کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا پلاٹ نمبر 6، 15 کروڑ 30 لاکھ روپے ،کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا پلاٹ نمبر 7، 26 کروڑ 65 لاکھ روپے ،کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا پلاٹ نمبر 10، کروڑوں 26 کروڑ 50 لاکھ روپے،کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا پلاٹ نمبر 5، 17کروڑ 90 لاکھ روپے ،کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا پلاٹ نمبر 11، 23کروڑ روپے میں نیلام ہو ئے،کپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کو JBR دبئی، سٹی واک دبئی اور نظامی سٹریٹ باکو کی طرز پر بنایا جارہا ہے،کپیٹل سٹریٹ اسلام آباد 27 ایکٹر پر محیط ہوگی۔500 مربع گز سائز کے پلاٹ نیلامی کے لئے پیش کئے جارہے ہیںکپیٹل سٹریٹ اسلام آباد میں پلاٹس کیفے، ریستوران، بسٹروز کے لئے مختص ہونگے.نیلامی کل مورخہ 21جولائی 2023 بروز جمعہ بھی جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں