اہم خبریں

فیصل آباد، 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملہ،چیئرمین پی ٹی آئی کل پولیس تھانے طلب

فیصل آباد(نیوزڈیسک)فیصل آباد میں 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے معاملے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو کل تھانہ سول لائنز طلب کرلیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو دوپہر 3 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں گرفتار ملزمان کے بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔پولیس نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں