اہم خبریں

مربوط حکمت عملی اور بروقت اطلاع نے خیبر کو بڑی تباہی سے بچا لیا،آئی جی خیبرپختونخوا

پشاور(اے بی این نیوز   ) آئی ایس آئی کی بروقت اطلاع سے باڑہ مارکیٹ (خیبر) میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا،مربوط حکمت عملی اور بروقت اطلاع نے خیبر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ آئی ایس آئی نے 13 جولائی کو باڑہ پولیس کو ممکنہ دہشتگرد حملے کی بروقت اطلاع دی تھی،آئی ایس آئی نے ممکنہ دہشتگردی کی اطلاع دی تو پولیس ہائی الرٹ تھی،دو دہشت گردوں نے تحصیل کمپاؤنڈ میں پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش کی،ایک دہشتگرد نے مرکزی اور دوسرے نے عقبی دروازے سے گھسنے کی کوشش کی،جس پر پولیس اسٹیشن کے باہر اہلکاروں نے ایک دہشتگرد کو پہلے ہی مار دیا، جبکہ تھانے میں گھسنے سے روکنے پر زخمی دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مربوط رابطے سے اور پولیس کی بروقت حکمت عملی سے دہشتگرد حملہ ناکام ہوا،7 سے 8 منٹ میں دونوں دہشتگردوں کو پسپا کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں