اہم خبریں

سائفر ایک جھوٹ تھا جو سامنے آگیا ہے ،خرم دستگیر خان

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا کہ سائفر ایک جھوٹ تھا جو سامنے آگیا ہے ،سائفر کا معاملہ اسپیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ،سابق سلیکٹڈ وزیراعظم نے بطور وزیراعظم حلف اٹھایا تھا،وہ حلف اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر کرکے عوام سے ایک وعدہ ہے،ہر روز درجنوں پاکستانی سفیر اپنا مراسلہ حکومت کو بھیجواتے ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس مراسلے کو صرف چار عہدیدار پڑھ سکتے ہیں ،سابق وزیراعظم نے مراسلے کو تروڑ مروڑ کر اپنے اقتدارِ کا ایندھن بنایا ہے ،اس کے بعد ملک کا امیج خراب ہوا ہے،دیگر ممالک نے اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ڈر گئے کہ پاکستان میں سیکرٹ باتوں کا خیال نہیں رکھا جاتا،سابق وزیراعظم نے ملکی خارجہ پالیسی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے،سائفر کے نام پر اسپیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے ،وہ سائفر کسی بھی حوالے سے حکومت وقت کیلئے کوئی دھمکی نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں