اسلام آباد (اے بی این نیوز)قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا چیئرمین قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت اجلاس ہوا،مختلف محکموں کے ملازمین کے مسائل کا جائزہ لیا گیا،85 ڈیلی ویجز ملازمین کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے، فنڈز اور سیٹوں کا مسئلہ ہے، ایف بی آر حکام کے مطابق 21 دسمبر کے احکامات ہیں،ابھی تک عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا، منگل تک تمام کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کر کے رپورٹ دے دیں گے، کمیٹی نے منگل کو عملدرآمد رپورٹ دینے کا حکم دے دیا،کمیٹی کی نیشنل سیونگ کے 116 ملازمین کو مستقل کرنے کی ہدایت ،کمیٹی نے تمام سابقہ احکامات پرعملدرآمد کی رپورٹ کے ساتھ ڈی جی نیشنل سیونگ کل طلب کرلیا۔















