اسلام آباد (اے بی این نیوز)بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں محمد عمیر ، خرم عباس، سید علی نور ، مشاہد انور، امیر جلیل اور طلحہ احمد شامل ہیں،ملزمان کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا،ملزمان شہریوں کو مختلف فون نمبرز سے دھمکی آمیز کالز کر کے ہراساں کرتے تھے، ملزمان گیٹ وے گیمز، جیکب ڈاٹ کام، ڈراپ زون اور کورنیشے کمیونیکیشنز کے ذریعے شہریوں کو قرض فراہم کر رہے تھے ،گیٹ وے گیمز، جیکب ڈاٹ کام، ڈراپ زون اور کورنیشے کمیونیکیشنز NBFC سے غیر منظور شدہ تھیں،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم مشاہد انور، امیر جلیل اور طلحہ احمد جعلی آن لائن ایپس آسان قرضہ اور فوکس لون کے ذریعے قرضہ فراہم کرتے تھے، بعد ازاں شہریوں کو ایڈٹ شدہ قابل اعتراض تصاویر اور وائس کال کے ذریعے ہراساں کرتے تھے،جعلی کمپنی کے دفتر سے ملنے والے 20 موبائل فونز اور 10 لیپ ٹاپس ضبط کر لیے گئے،ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ،مزید تفتیش جاری ہے ۔















