اہم خبریں

انتخابی اصلاحات کا مسودہ فائنل،پی ٹی آئی کا بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف نے ایک اوربڑا یوٹرن لیتے ہوئے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔ تاہم وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے انتخابی اصلاحات کا مسودہ فائنل ہونے کی نویدسنا دی۔تفصیلا ت کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کا ان کیمراچوتھااجلاس چیئرمین کمیٹی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جس میں مختلف تجاویز پر بحث کی گئی،پی ٹی آئی سینیٹر چوتھے اجلاس سے غیرحاضر ، کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ رکن جی ڈی اے فہمیدہ مرزا نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انتخابی اصلاحات کا مسودہ فائنل ہونے کی نویدسناتے ہوئے کہا کہ مسودہ تقریبا فائنل ہو گیا انتخابی اصلاحات کو اب تحریری شکل میں لانا ہے ، مجوزہ مسودہ کل کمیٹی کےسامنے پیش کیا جائیگا امید ہےاعلامیہ کل جاری کیا جائے گا ، اکا دکا تجاویز کے حوالے سے دیکھا جائے گا کہ وہ آئین سے متصادم تو نہیں ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹرعلی ظفرتیسری میٹنگ میں تو شامل ہوئے تھے مگر پیرکوغائب رہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سےتجویزاورشمولیت نہیں ، ہم انتخابی اصلاحاتی کمیٹی قانون سازی کو کیوں مانیں کوئی ڈسکشن نہیں کی ، حکومتی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل انتخابی اصلاحات کرنا سمجھ سے بالاتر ہے یہ ون سائیڈڈ اسٹوری ہے ۔
وفاقی وزراء خواجہ آصف ، خرم دستگیراوراعظم نذیر تارڑنے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے بھی انتخابی اصلاحات پرمشاورت کی ۔ کمیٹی کا پانچواں اجلاس منگل کو ہو گا جو حتمی ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ خبریں