اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سی پی او،ڈی آئی جی آپریشنز کی زیر صدارت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی امور کے سلسلہ میں اہم اجلا س، اجلاس میں ایس ایس پی آ پر یشنز، اے آئی جی سپیشل برانچ، زونل ڈی پی اوز، ڈی ایس پی سیکور ٹی,چیئرمین و ممبران امن کمیٹی اورمنتظمین مجالس و عزادارن نے شرکت کی، ڈی آئی جی شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ محرم کے دوران فول پر وف سیکور ٹی اور امن و اما ن کی بہتر ین فضا ء کے قیام کے لیے شرکا ء میٹنگ اپنا کر دار دا کر یں، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں میں مجالس اور عزاداروں کے جلوسوں کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ محرم الحرام کے ان مقدس ایام میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے اور اتفاق رائے سے امن و ہم آہنگی کی فضاءقائم کی جاسکے،دوران مجالس روشنیوں کا مناسب بند و بست ہو نا چا ہیے، زیر تعمیرعمارتوں،سیوریج وغیر ہ ہو تو متعلقہ حکام سے ملکر صفائی ستھرائی کی جائے تا کہ کو ئی چیز پو شیدہ نہ رہے، انہوں نے امن کمیٹی منتظمین مجالس و عزاداران سے درخواست کی کہ وہ مجالس اور جلوس کے آغاز اور اختتام میں وقت کی پابندی کو ملحوظ نظر رکھے، جن ذاکرین و علمائے کرام پر انتظامیہ کی جانب سے پابندی ہے یا فورتھ شیڈول میں ان کے نام درج ہیں ان کو دعوت دینے سے گریز کریں، سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشنز نے مزیدکہا کہ محرم الحر ام کے دوران امن و اما ن کی فضا ءکو بر قرار رکھنے کے لیے تمام اپنے فرائض منصبی ایما نداری اور جذبہ حب الو طن کا مظاہرہ کیا جائے ۔















