اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ،اسحاق ڈار نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بین الاقوامی معاشی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا،ائیر چیف کی وزیرخزانہ کو پاک فضائیہ کے جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی،سربراہ پاک فضائیہ نے وزیر خزانہ کو پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ سے آگاہ کیا،ئیرچیف نے ملاقات کے دوران کہا کہ میگا پراجیکٹ کا مقصد ایوی ایشن، اسپیس، آئی ٹی، سائبر اور کمپیوٹنگ کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق، ترقی اور اختراع کو فروغ دینا ہے، منصوبے سے اقتصادی، تکنیکی اور سائنسی فوائد کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی ،ملک کے ناقابلِ تسخیر فضائی دفاع کو یقینی بنائیں گے۔















