اہم خبریں

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برکا اجلاس، ملازمین کے مسائل کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا چیئرمین قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میںمختلف محکموں کے ملازمین کے مسائل کا جائزہ لیا گیا ،قادر خان مندوخیل نے کہا کہ جب تک کمیٹی کی ہدایات پر عمل نہیں ہوگا،حکام کو روز بلائیں گے،12اگست تک موجودہ اسمبلی کی مدت ہے، کمیٹی کاچیئرمین اور ڈی جی پیمرا کی عدم حاضری پر شوکاز نوٹس اور سمن جاری جاری کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،کمیٹی نے چیئرمین اور ڈی جی پیمرا کو کل ایک بجے طلب کرلیاایرا ملازمین سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آیا،کمیٹی نے چیئرمین ایرا کو کل1بجے ہدایات پر عملدرآمد کی رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا،وزارت صحت کے ملازمین سے متعلق معاملہ کل کے لئے موخر کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں