اسلام آباد ( اے بی این نیوز )یادگار دستور اور باغ دستور پر تعمیراتی کام کی انتہائی سست روی پر سپیکر راجا پرویز اشرف نے نوٹس لے لیا،ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود معاملہ فائلوں تک محدود ،سی ڈی حکام کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا،10 اپریل 2023 کو ایک آئینی مشاورتی کمیٹی قائم کی گئی تھیکمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں اسلام آباد میں آئین کے شایان شان ایک یادگار اور ایک باغ تعمیر کرنے کا فیصلہ ہوا تھا_ کمیٹی نے یادگار کی منظوری 25 جون کو دے دی تھی دس اپریل کو سپیکر نے باغ دستور کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا تھاتین ماہ گزرنے کے باوجود دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے نے باغ کی تعمیر شروع کرنے میں ناکام ہے نہ ہی یادگار دستور کی تعمیر شروع ہو سکی ہےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سی ڈی اے کو بار بار یاددہانی کے خطوط لکھے گئےسیکریٹری قومی اسمبلی کی جانب سے چیئرمین سے رابطہ بھی کیا گیالیکن سی ڈی اے نے تاحال تعمیرات کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں سپیکر نے اس غفلت پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کا نوٹس لے لیا ہےسپیکر اور کمیٹی کی جانب سے ادارے کو ا ظہار وجوہ کا نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے















