لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب کے مختلف علاقوں گوجرانوالہ، فیصل آباد، قصور اور چونیاں سمیت دیگر مقامات پر تیز بارش،نشیبی علاقے زیر آب آگئے، محکمہ موسمیات کی آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ادھر دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر پانی کی سطح میں اضافہ،درمیانے درجے کاسیلاب،83ہزارکیوسک کاریلا ہیڈسلیمانکی سے ہیڈاسلام کی طرف بڑھ رہاہے،ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر متاثرین کے انخلا کیلئے بہاولنگر، چشتیاں اور سلیمانکی کے متعدد مقامات پر ریلیف کیمپس قائم ، فوجی دستے اضافی ساز و سامان کے ساتھ مختلف مقامات پر موجود ہیں۔















