اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سال2022-23کے پہلے11ماہ بڑی صنعتوں کی پیداوار کودھچکا پہنچا،جولائی تامئی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں9.87فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،مئی میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیدوار میں14.37 فیصد کی بڑی کمی ہو ئی،مئی میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں5.88 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات نے بڑی صعنتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کردیئے،جولائی تا مئی فوڈ7.54اور مشروبات شعبے کی پیداوار میں 4.13فیصد کی کمی ،تمباکو27.08اورٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار18.58فیصد گرگئی، ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں62.05فیصد کی کمی ہوئی،پیپراوربورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں6.92فیصد کمی ہوئی،کیمیکلز7.20اورفرٹیلائزرشعبے کی پیداوار میں9.24فیصد کمی ہوئی،فارماسوٹیکلز شعبے کی پیداوار میں26.15فیصد کمی ہوئِی،آئرن اوراسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں4.76فیصد کمی ریکارڈ،آٹوموبیل شعبے کی پیداوار میں 47.70فیصدکی کمی ہوئی،جولائی تا مئی فرنیچر شعبے کی پیداوار میں32.58فیصد اضافہ ہوا۔















