اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جلد ہو جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے مزید مشکلات دیکھ رہا ہوں۔ تحریک انصاف کے ناراض رہنما فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کہ امید ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جلد ہو جائے گا، کیس واضح اور صاف ہے، شہزاد اکبر سچے ہیں تو بھاگے ہوئے کیوں ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے مشکلات مزید بڑھیں گی، اور وہ آئندہ الیکشن میں بھی نظر نہیں آرہے۔















