اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسرائیل کا پاکستان کے اندرونی معاملات پر تنقید کی شدید مذمت کرتے ہیں ،مولانا فضل الرحمن کی بات پر آج اسرائیل نے مہر ثبت کردی ہے کہ نیازی یہودی ایجنٹ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مہرہ ہے،اسرائیل اپنے بغل بچے کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کو روکنے کیلئے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے،عمران نیازی کے دور حکومت میں اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کیلئے راستے ہموار کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ ترجمان جے یو آئی محمداسلم غوری کے مطابق عمران نیازی کیلئے کبھی امریکہ کے اراکین پارلیمنٹرین تو کبھی اسرائیل کے اراکین پارلیمنٹرین ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،اسرائیل پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت سے باز رہے ،چیئرمین پی ٹی آئی حکومت چھین جانے کے بعد باؤلا ہوچکا ہے کبھی پاکستان کی سالمیت پر اور کبھی ریاستی اداروں پر حملہ آور ہوتا ہے ۔